نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان کے ٹوئٹر پر عدم رواداری سے متعلق خیالات کی حمایت کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ مرکز کو عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لئے اقدام کرنے چاہئے۔
right;">مسٹر کیجریوال نے کل رات ٹوئٹ کرکے کہا کہ عامر خان کا کہا ایک ایک لفظ بالکل سچ ہے اور میں ان کے کھل کر بولنے کی ستائش کرتا ہوں۔
ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو اب گالیوں اور دھمکیوں سے آوازوں کو دبانے کی کوشش بند کردینی چاہئے۔